Posts

Showing posts from November, 2023

نیتن یاہو سے بات چیت نہیں ہو سکتی: صدر رجب طیب اردوغان

  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی وجہ سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ ختم کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترکیہ میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجب طیب اردوغان نے سنیچر کو کہا کہ ’نیتن یاہو سے ہم بات نہیں کریں گے۔ ان سے بات چیت خارج از امکان ہے۔‘ ترکیہ کے صدر کے بیان سے ایک ہفتہ قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ انقرہ سے اپنے تعلقات کا ’دوبارہ سے جائزہ‘ لے رہا ہے کیونکہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے حوالے سے ترکیہ کے بیانات کافی جارحانہ ہیں۔ اسرائیل ترکیہ سمیت دوسرے علاقائی ممالک سے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اپنے سفارت کاروں کو بھی واپس بلا چکا ہے۔ گذشتہ مہینے سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق تقریباً 14 سو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت شہریوں کی تھی اور 240 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے شہر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہ حماس کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور زمی...

اسرائیل کا غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر حملہ، 15 افراد ہلاک

  شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے بے گھر ہونے افراد کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے بتایا کہ ’15 افراد ہلاک ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔‘ اس سے قبل جمعے کو اسرائیل نے شمالی غزہ سے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 15 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ’حماس کے دہشت گردی کے سیل کی جانب سے استعمال ہونے والی ایمبولینس کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا ہے۔‘ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حماس کے جنگجو فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس ایمبولینس کے ذریعے عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں کو منتقل کرتا ہے۔ حماس کے عہدیدار عزت الرشیق نے جنگجوؤں کے ایمبولینس میں موجودگی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا تھا کہ ایمبولینس قافلے کا حصہ تھی جسے اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال...